منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ساری تیاریاں دھری کی دھری۔۔۔ الیکشن کمیشن نے کپتان پر بجلی گرا دی

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو راولپنڈی میں جلسے اور ریلی کرنے سے روک دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کپتان کو پی پی 7 راولپنڈی کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی انتخابی ریلی میں شرکت سے روک دیا۔

الیشکن کمیشن کی جانب سے جلسے اور ریلی سے روکے جانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میڈیا اور بینرز سے پتہ چلا ہے آپ انتخابی جلسوں میں شرکت کریں گے جبکہ الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق کوئی بھی ممبر اسمبلی انتخابی مہم میں شامل نہیں ہو سکتا لہذا عمران خان کو انتخابی جلسے اور ریلی میں شمولیت کی اجازت نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف کے رہہنما عمار صدیق خان کی ریلی اور جلسے میں شرکت کرنا تھی جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل تھیں ، عمار صدیق خان پی پی 7 راولپنڈی سے ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ یہ سیٹ صدیق خان کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی جبکہ اس سلسلے میں پولنگ 26 ستمبر کو ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…