لاہور (این این آئی ) صدر پاکستان تحریک انصاف مرکزی پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پو لیس نے رائیونڈ مارچ کے دوران فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے ،اڈاپلاٹ پر عمران خان کی دی گئی تاریخ پر ہی احتجا ج کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پو لیس کے ساتھ رائیونڈ مارچ میں سکیورٹی کے حوالے سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ ملاقات میں رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب صدیقی ، جنرل سیکرٹری لاہور اربن حماد اظہر و دیگر شریک تھے ۔ کمشنر عبداللہ خاں سنبل ، ڈی سی اوکیپٹن (ر) محمد عثمان ، سی سی پی اوامین وینس ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف ، ڈی آئی جی سیکیورٹی محمد ادریس اوردیگر بھی موجودتھے۔ ملاقات کے بعد علیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پو لیس نے رائیونڈ مارچ کے دوران فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کروادی ہے، اڈاپلاٹ پر عمران خان کی دی گئی تاریخ پر ہی احتجا ج کیا جائے گا، رائیونڈ مارچ کے سکیورٹی و دیگر معاملات کی نگرانی کیلئے تحریک انصاف نے بھی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ رائیونڈ مارچ کے سکیورٹی معاملات کے حوالے سے پو لیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت ہو گئی ہے جس میں جلسہ گاہ اور روٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے درخواست کی گئی ہے ، جلسہ گاہ تک صاف اور بغیر رکاوٹ کے راستوں کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔