ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی بڑھکوں کا پول کھل گیا ،ایک ہی پاکستانی طیارے نے انڈیامیں کھلبلی مچا دی

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی میڈیاکی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نےاپنا ڈرون براق سرحدی علاقوں میں اڑانا شروع کر دیا ہے ۔بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مطابق پاک بھارت سرحد سے پانچ سو میٹر دوری پربغیرپائلٹ کے اڑائے جانے والے ڈرون حملے کی مدد سے بھارتی سرحدی علاقوں میں فوجی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور بھارتی سرحدی علاقوں کی تصاویر بنائی جا رہی ہے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز کے ساتھ ہونے والی فلیگ میٹنگ کےمیں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے اس معاملے کو اٹھایا ۔ مگر پاکستانی حکام نے اس طرح کے الزاما ت کی تردید کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کئی روز سے رات کے وقت آسمان پر سرخ رنگ کی روشنی کو دیکھ رہے تھے جب ماہرین نے اس کا تجزیہ کیا تو ان پر انکشاف ہوا کہ یہ پاکستانی ڈرون براق ہو سکتا ہے جو سرحدی علاقوں میں پاکستان کی جانب سے جاسوسی مشن پر ہے۔واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے ۔ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور انٹرنیشنل بارڈر پر کسی بھی قسم کی سرحدی خلاف ورزیوں کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…