اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر وے پولیس نے تعمیراتی اور مرمتی کاموں کیلئے موٹر وے ایم 2 کی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔موٹر وے پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق موٹر وے ایم 2 شیخوپورہ سے کالا شاہ کاکو تک جمعرات کی کی صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک بند رہے گی۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ موٹر وے 1 صوابی سے برہان انٹر چینج تک آج (بدھ) رات 2 بجے سے دن 2 بجے تک بند رہی، جس کے باعث ہر قوم کے ٹریفک کو جی ٹی روڈ کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ بدھ کے روزپاک فضائیہ کے طیاروں نے موٹروے پرپروازیں کیں جس کی وجہ ان بھارتی دھمکیوں کوجواب دیناتھاکہ پاک فضائیہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کامقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔