اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی قیادت میں شدید اختلافات کی خبریں آرہی ہیں ۔ اس کی اصل وجوہات اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے بتا دی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات منظر عام پر آرہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے یہ بار بار کہا جاتا ہے کہ عمران خان کی ذات پر بھی براہ راست تنقید کی جا سکتی ہے ۔ مگر کیا وجہ ہے کہ جہانگیر ترین سے اختلاف کرنے والے پی ٹی آئی کے تمام لیڈران کو خود ہی پارٹی چھوڑ کر جانا پڑتا ہے جن میں جسٹس وجیہہ الدین ، نورانی صاحب الیکشن کمشنر کو بھی پارٹی سے جانا پڑ جاتا ہے اسی طرح سیف اللہ خان نیازی جن کے بارے میں عمران خان نے لکھا کہ وہ واحد شخص ہیں جو میرے ساتھ کھڑے رہے جب کوئی بھی میرے ساتھ نہیں تھا ، ان کو بھی جہانگیر ترین سے اختلافات کی وجہ سے پارٹی چھوڑ کر جانا پڑا ۔
ان سوالا ت کے جواب میں پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ سیف اللہ نیازی کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا اور وہ نجی وجوہات کی بنا پرگئے ہیں جبکہ پارٹی قیادت کے ساتھ ان کا مسلسل رابطہ جاری ہے ۔