بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

’’اس انڈین کو باہر نکالو ‘‘ ،نیویارک میں پاکستانی سفارتکارکا بھارت کوواضح پیغام ۔۔

datetime 20  ستمبر‬‮  2016 |

نیویارک ،نئی دہلی (آن لائن) پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی نیو یارک میں میڈیا بریفنگ سے قبل بھارتی نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو یہ کہہ کر ہال سے باہر نکال دیا گیا کہ ’’اس انڈین کو باہر نکالو ‘‘ ،پاکستانی سیکرٹری خارجہ کی پریس کانفرنس میں کسی ایک بھی ہندستانی صحافی کو شامل نہیں ہونے دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اڑی سیکٹر میں انڈین فوج کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے ،اس کا ایک مظاہرہ امریکہ میں اس وقت دیکھنے کو ملا جب نیویارک کے ’’روز ویلٹ ہوٹل ‘‘ میں پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری میڈیا کو بریفینگ دینے پہنچے تو وہاں ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے رپورٹر نمرتابرار بھی موجود تھے ،جنہیں دیکھتے ساتھ ہی کہا گیا ’’اس انڈین کو یہاں سے نکالو ‘‘جس کے بعد بھارتی صحافی کو ہال سے باہر نکال دیا گیا ،بھارتی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی سیکرٹری خارجہ کی میڈیا بریفینگ میں کسی ایک بھی بھارتی صحافی کو شامل نہیں ہونے دیا گیا۔ہندوستانی ٹی وی کا کہنا تھا کہ اس ایک واقعہ سے محسوس ہو رہا ہے کہ دونوں ممالک میں تناؤ کس حد تک بڑھ چکا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کس حد تک خراب ہو چکے ہیں۔بھارتی ٹی وی نے کہا کہ اس سے قبل جب پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف سے اڑی سیکٹر پر ہونے والے حملے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔دوسری طرف بریفنگ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کا کہنا ہے کہ این ڈی ٹی وی کے صحافی نے وہاں اپنا مائیک رکھا جس پر پاکستانی مشن کے افراد نے ان سے کہا کہ وہ یہ ایونٹ کور نہیں کرسکتے اور یہ ایونٹ ختم ہونے کے بعد سیکریٹری خارجہ ان سے ملاقات کرکے سوالوں کے جواب دیں گے۔اس بات پر بھارتی میڈیا سخت سیخ پا ہوا اور واویلا کرنے لگا۔نیویارک میں پاکستانی مشن کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت بھی پاکستانی میڈیا کو اپنے ایونٹس کی کوریج نہیں کرنے دیتے اور ہم نے کچھ غلط نہیں کیا اور بھارت کو اس ہی کی زبان میں جواب دیا گیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…