قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ممتاز عالم دین اور جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مفتی راغب نعیمی ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے بتایا گیا ہے کہ مفتی راغب نعیمی اپنی کار نمبر5092LEC پر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سوار ساہیوال سے لاہور آرہے تھے کہ ملتان روڈ پر پتوکی ٹول پلازہ کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک نے انہیںٹکر دے مار دی جس کے نتیجہ میں ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا مگر گاڑی میں سوار راغب نعیمی اور ان کے اہل خانہ بچ گئے