کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے 22 اگست کے واقعے کے بعد ہی www.mqm.org سے لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم کی یہ ویب سائٹ لندن سے آپریٹ ہوتی ہے لہٰذا ہم نے متفقہ طور پر متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی علیحدہ ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم (پاکستان) کی نئی ویب سائٹ جلد ہی مکمل کرلی جائیگی۔