جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تیاری کرلیں!سعودی حکومت نے عمرہ کے خواہشمندوں کو بڑی خبر سنادی

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے مناسک حج کی ادائی کے مراحل کے اختتام کے ساتھ ہی بلا توقف عمرہ سیزن کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے سنہ 1438ھ کے حج کے لیے بھی آج ہی سے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر برائے امور حج وعمرہ ڈاکٹر محمد بنتن نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ 1437ھ کے حج کے اختتام کے ساتھ ہی عمرہ سروسز شروع کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے حج کے لیے بھی آج ہی سے پیشگی تیاریاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر حج نے رواں سال حج کو پرامن رکھنے کے لیے خدمات انجام دینے والے تمام سرکاری اور نجی اداروں کی خدمات کی تحسین کی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ حجاج کرام اور دوسرے مسلمان ملکوں کی طرف سے بھی حج کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا گیا۔ڈاکٹر محمد البنتن کا کہنا تھا کہ آئندہ سال کے حج کے لیے آج ہی سے پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔ اللہ کے مہمانوں کی ہرممکن سہولت ، خدمت اور ضروریات کے پیش نظر تمام شعبوں میں افرادی قوت بڑھانے، حجاج کو مادی اور فنی سہولیات مہیا کرنے کے لیے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…