منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

این اے 162، ن لیگ اورتحریک انصاف کے امیدوارمیں کتنے ووٹوں کا فرق آیا؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیچہ وطنی (این این آئی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162چیچہ وطنی کے ضمنی الیکشن غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد طفیل جٹ 68943ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ،انہوں نے تحریک انصاف کے امیدوار سے 14272ووٹ زیادہ حاصل کئے ، پی ٹی آئی کے رائے محمد مرتضیٰ اقبال54671ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرجبکہ پیپلز پارٹی کے شہزاد سعید چیمہ 14013ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طفیل جٹ کی کامیابی کی خبر سنتے ہی بعد لیگی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس موقع پر کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور اپنی پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کا جشن منایا۔واضح رہے کہ این اے 162 کی نشست پی ٹی آئی کے رائے حسن نواز کے نا اہل ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی اس نشست پر انہوں نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اس طرح پی ٹی آئی اپنی یہ نشست گنوا بیٹھی اور مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کی وکٹ گرا دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…