پشاور(نیوز ایجنسیاں)خیبر پختونخواہ اسمبلی پر حملہ کرنےکے معاملے کا ممبران اسمبلی نےواقعہ کے بعد منعقد ہونے والے پہلے ہی اجلاس میں سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سختخیبرپختونخوا اسمبلی پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا حملہ کرنے پر اراکین اسمبلی آپے سے باہر ہوگئے اوراسمبلی کے تقدس کو پامال کرنے والوں کو سزاد ینے کا مطالبہ کردیا خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس میں گذشتہ دنوں اسمبلی عمارت پر لیگی کارکنوں کی جانب سے جھنڈے لہرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔وزیراعلی پرویزخٹک نے ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاہمارے اپنے ایم پی اے نے اپنے ہی گھر پر حملہ کیا اور مقدس عمارت کا تقدس پامال کیا ،ان کا کہنا تھا کہ جواب دیا جائے کہ جھنڈا کیوں لہرا گیا ۔ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کا روائی کی جائیگی۔ حکمران جماعت کے اکبر ایوب نے ایوان پرلیگی کارکنوں کی جانب سے جھنڈے لہرانے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جھنڈے لہرانے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے، تحریک انصاف کے رہنماو ں کا کہنا تھا کہ آج جھنڈے باہر لگا ئے گئے ہییں کل اندر بھی لگائیں جا سکتے ہے۔مسلم لیگ ن کے راجا فیصل زمان کا کہنا تھا کہ ایوان مقدس جگہ ہے، جس نے بھی حملہ کیا غلط ہے، لیکن یہ ملک میں تین سالوں سے ہونے والی سیاست کا نتیجہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو سیدھی راہ دکھائی ہے،راجا فیصل زمان کا کہنا تھا کہ وہ پوچھتے ہے پی ٹی وی پر دھاوا بولنے والو ں میں سے کس کو سزا ملی۔ ایوان میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ اس دن جو ہوا ،وہ مناسب رویہ نہیں تھا، احتجا ج کرنا سب کا آئینی حق ہے لیکن باشعو ر اور آئینی طریقے سے ہونا چاہیے، سیاسی جماعت کے جھنڈے لگانے کا اشارہ پاکستان میں منفی سیاست کو ہوا دینا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دوبڑی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے، ہم سب کو جمہوریت اور ملکی مفاد میں کام کرنا چاہیے،پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ اسمبلی گیٹ پر لیگی کارکنوں کی جانب سے جھنڈے لہرانے سے استحقاق مجروح ہوا ہے، ایک دوسرے کے مقابلے میں آنے کے بجائے ملکی مفاد میں کام کرنا چاہیے،تصادم کو ہوا دینے کی صورت میں نقصان دونوں طرف سے ہوگا،سینئروزیر عنایت اللہ خان کاکہناتھا تاریخ میں ایسا واقعہ پہلی بار دیکھنے میں آیا، کوشش کرنی چاہیے ایسے واقعات مستقبل میں رونما نہ ہوا ۔ااجلاس کے دوران اسمبلی نے خیبرپختونخوا وسل بلور پروٹیکشن بل اور سود کے حوالے سے بل منظور کرلئے ، بل کی منظوری کے بعد اسپیکر نے اجلاس منگل تین بجے تک ملتوی کردیا