اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف دائر 20ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ پیر کو عدالت نے سابق چیف جسٹس کی جانب سے دائر دعویٰ کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے ماتحت عدالت کے پانچ سو روپے جرمانہ کے فیصلے کو اسلا م آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ مذکورہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ہی عدالت ہرجانہ کیس کی مزید سماعت کر سکتی ہے جس پر عدالت نے سماعت بغیر کسی کاروائی کے 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کرنے پر 20 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
وکیل ہو تو ایسا! سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے عمران خان کیخلاف 20ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کو بابر اعوان نے پانچ سو روپے پر روک لیا،حیرت انگیز انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
حسن علی کی اہلیہ کی پراسرار پوسٹ، کرکٹر کے مبینہ افیئر کی افواہیں گرم
-
ثاقب چدھڑ کے تحائف کا میرے مقدمے سے تعلق نہیں، مومنہ اقبال



















































