ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

سیف اللہ نیازی کے استعفے کا ڈراپ سین،جہانگیرترین نے وہ کچھ کہہ دیا جس کا کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

datetime 19  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے کہاہے کہ تمام توجہ رائیونڈ مارچ پر ہے ٗ سیف اللہ نیازی نے استعفیٰ دیا نہ ان سے کوئی اختلاف ہے ٗپی ٹی آئی کا یوتھ ونگ کو تحلیل نہیں کیا ٗ پوسٹر اور بینر بنوانے والے (ن )لیگ کی ایماء پر کام کررہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف یوتھ ونگ کے وفد نے جہانگیرترین سے ملاقات کی،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہاکہ وہ غلط فہمیاں دورکرناچاہتے ہیں ٗیوتھ ونگ کو تحلیل نہیں کیا ۔تمام ونگز سے متعلق فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں ٗجو خبریں اچھالی جارہی ہیں اور جولوگ اختلاف باہر لے کر آرہے ہیں ٗوہ ن لیگ کے ایجنڈے پر ہیں، مسلم لیگ ن کا عمران خان کے بعد ہدف میں ہوں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ان کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی کیساتھ کوئی اختلاف نہیں ٗ میری وجہ سے انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔جہانگیرترین نے کہاکہ ان کی تمام ترتوجہ رائیونڈ مار چ پر ہے ٗا س میں تحریک انصاف کے تمام ونگز آئیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا کہ پی ٹی آئی کے یوتھ ونگ کو ڈی سنٹرا لائز کر رہے ہیں جس کا مقصد یوتھ ونگ کا مرکزی قیادت سے نچلی سطح تک رابطہ رکھنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک فیملی کی طرح ہے ،ہمارے اندرونی اختلافات باہر لانے والے ن لیگ کے ایجنڈے پر ہیں ،تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں ،میڈ یا پر چلنے والی خبریں ن لیگ کے موٹو گروپ کی کارستانی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے بعد ن لیگ کے نشانے پر سب سے زیادہ میں ہوں ٗن لیگ کے اشارے پر پارٹی مخالف باتیں ہو رہی ہیں ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ 30ستمبر کے رائیونڈ مارچ میں بتائیں گے تحریک انصاف کی طاقت کیا ہے ،رائیونڈ میں تاریخی شو کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ،شاہ محمود قریشی اور مجھ سمیت تمام قیادت لوگوں کو حرکت میں لائے گی ۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…