بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

خواجہ اظہارالحسن کو کیوں گرفتار کیا؟ راﺅ انوار کے عدالت میں بیان نے سندھ حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کوگرفتار کرنے والے ایس ایس پی رائوانوارکی عہدے سے معطلی بارے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمدعلی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے راؤ انوار کی خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر چھاپے اور ان کی گرفتاری پر اپنی معطلی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔سندھ ہائیکورٹ کے روبرو معطل ایس ایس پی ملیرراؤ انوار نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے لیے ان کی جانب سے کی گئی کارروائی قانون کے مطابق تھی۔ انہوں نے خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے بعد سپیکر سندھ اسمبلی کو بھی آگاہ کردیا تھا، اس لئے ان کی معطلی کا حکم غیر قانونی دے کر عہدے پر بحال کیا جائے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کے گھر پر بھاری نفری کے ہمراہ چھاپا مار کرانہیں گرفتار کرلیا تھا تاہم وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کردیا تھااوراس معطلی کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ کسی بھی رکن اسمبلی کوسپیکرکی اجازت کے بغیرگرفتارنہیں کیاجاسکتالیکن رائو انوارنے اس قانون کی خلاف ورزی کی اوراس وجہ سے ان کومعطل کیاگیاہے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…