لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورمیں شہرت پانے والے مشہورومعروف ن لیگی کارکن گلو بٹ کے بعد بھائی صاحب غنی بٹ بھی میڈیا میں چھا گئے، ڈنڈا بردار نثار فورس کے ہمراہ پریس کلب میں صحافیوں سے بدتمیزی غنی بٹ کو مہنگی پڑ گئی، ہنگامہ آرائی کے بعد غنی بٹ کی لاتوں اور گھونسوں سے تواضع کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔لاہور پریس کلب میں زعیم قادری کی پریس کانفرنس کے دوران گلو بٹ کے بھائی نے بھائی کی یاد تازہ کر دی۔ غنی بٹ نے دھواں دھار انٹری دیتے ہوئے صحافیوں کو چت کرنے کی کوشش کی، جو خود اسے ہی مہنگی پڑ گئی۔بدتمیزی کے بعد پریس کانفرنس میں بدنظمی پھیل گئی، جس پر صوبائی ترجمان کو کانفرنس بھی ادھوری ہی چھوڑنا پڑی۔ معاملہ زعیم قادری تک پہنچا تو انہوں نے صحافیوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی۔اس موقع پر زعیم قادری نے غنی بٹ سے لاتعلقی ظاہر کی اور پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت دی۔ بدنظمی کے بعد زعیم قادری نے پریس کانفرنس ادھوری ہی چھوڑ دی لیکن معاملہ پھر بھی ختم نہ ہوا۔جانثار فورس والوں نے گُلا بٹ کو قابو کیا سڑک پر لٹایا اور بدتمیزی کا خوب مزہ چکھایا۔ غصہ اتارنے کے بعد گُلا بٹ کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔