اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نے رواں برس ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم رواں برس نومبر میں ہونے والی 19 ویں سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کر یں گے۔سارک سربراہ کانفرنس مری کےسیاحتی مقام پر تین روز تک جاری رہے گی مگر بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے سامنے آجانے کے بعد اس سلسلے میں شکوک شبہات جنم لے رہے ہیں۔ اس سے قبل امید کی جارہی تھی کہ وہ سارک کانفرنس سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کریں گے مگر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندرا مودی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے ۔ تاہم اس کی تصدیق بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال نہیں کی گئی۔