پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں سودی کاروبار کیخلاف بڑا فیصلہ آگیا، صوبائی اسمبلی نے سودی کاروبار کو غیر قانونی قرار دینے کا قانون منظور کرلیا، جرم میں ملوث افراد کو 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ہوگی۔خیبرپختونخوا اسمبلی نے سودی کاروبار اور کرپشن سے متعلق 2 قوانین منظور کرلئے، سودی کاروبار کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مرتکب افراد کیلئے 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا بھی تجویز کی گئی ہے۔صوبائی اسمبلی نے کرپشن کی نشاندہی کیلئے بھی قانون منظور کیا، جس کے تحت بدعنوانی کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام سے نوازا جائے گا۔