جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

(ن) لیگ رائے ونڈ مارچ سے پہلے ہی جنگ ہار چکی۔۔شیخ رشید حکومت کی ایسی بے وقوفیاں سامنے لے آئے کہ وزراء کوبھی چکرادیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ رائے ونڈ مارچ سے پہلے ہی جنگ ہار چکی ہے ‘حکومتی وزراء جمہو ریت یا حکومت نہیں نوازشر یف اور انکے خاندان کی کر پشن بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ‘(ن) لیگ کو ’’ڈنڈے سوٹے‘‘ کی سیاست مہنگی پڑ گی ‘عمران خان اور عوام سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے ۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ (ن) لیگ کو سمجھ آچکی ہے کہ ان کے برے دن آنیوالے ہیں اسی لیے وہ لاٹھی اور گولی کی سیاست سے حالات کو کنٹرول کر نے کی کوشش کر رہے ہیں جسکے حکمرانوں کیلئے انتہائی سنگین نتائج نکلیں گے اور انکو الینے کے دینے پڑ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ جس طر ح بوکھلائٹ کاشکار ہو چکے ہیں اسکے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں (ن) لیگ رائے ونڈ مارچ سے پہلے ہی جنگ ہار رہی ہے اور اگر وہ اسی طر ح بے وقوفیاں کر تے رہے تو نہ جانے (ن) لیگ اپنے ساتھ کیا کرلیں اس لیے انکو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے ۔سیاسی ماہرین کاکہناہے کہ شیخ رشید نے حکومت کی جوخامیاں بتائی ہیں وہ دراصل حکومت کی بے وقوفیاں ہی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…