ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

قطرینہ کیف کو ایوارڈ لینا مہنگا پڑ گیا ، مداحوں نے ناقابل یقین اقدام اٹھا لیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی وڈ میں قطرینہ کیف کو سمیتا پاٹل ایوارڈ دینے کے بارے میں سوشل میڈیا پر زبردست بحث جاری ہے۔قطرینہ جن کی گزشتہ دو سالوں میں آنے والی فلمیں کامیاب نہ ہو سکیں انہیں اچانک سے سمیتا پاٹل ایوارڈ کس بنا پر مل گیا۔فلمی شائقین سیخ پا ہیں۔ایک مداح کا کہنا تھا کہ قطرینہ کیف گوگل پر سمیتا پاٹیل کو تلاش کر رہی ہونگی کی آخر وہ ہے کون؟۔ کچھ عر صہ پہلے تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی قطرینہ کا آج کل کچھ برا وقت چل رہا ہے۔
گزشتہ دو سالوں میں وہ کوئی بھی کامیاب فلم دینے میں ناکام رہیں۔دو سال بعد سمیتا پاٹل ایوارڈ کی صورت میں ایک تازہ ہوا کا جھونکا آیا وہ بھی تنازع کا شکار ہوگیا۔اب بحث یہ ہے کہ چکنی چمیلی اور شیلا کی جوانی جیسے آئٹم نمبر کرنے والی قطرینہ اس اعزاز کی حقدار ہیں یا نہیں ؟۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ تو یہ ایوارڈ قطرینہ کو دیے جانے پر ان کا خوب مزاح اْڑا رہے ہیں۔ایک موصوف کا کہنا ہے کہ قطرینہ یقیناً اس خبر کے بعد گوگل پر یہ تلاش کر رہی ہوں گی کہ سمیتا پاٹل آخر ہیں کون؟

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…