لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کا عوامی تحر یک‘ پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو30ستمبر کے رائے ونڈ مارچ میں شر کت پر آماد ہ کر نے کیلئے آخری بار کوشش کر نے کا فیصلہ ‘تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان خود اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کر یں گے۔تحر یک انصاف کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی بھر پور کوشش ہے کہ عوامی تحر یک ‘پیپلزپارٹی اور (ق) لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی کسی نہ کسی صورت رائے ونڈ مارچ کا حصہ بنیں جسکے لیے تحر یک انصاف نے عوامی تحر یک‘ پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو رائے ونڈ مارچ میں شر کت پر آماد ہ کر نے کیلئے آخری بار کوشش کر نے کا فیصلہ کیا ہے جسکے لیے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان خود اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کر یں گے۔