امریکہ کو سب سے بڑا خطرہ لاحق

27  فروری‬‮  2015

امریکہ (نیوز ڈیسک ) انٹیلیجنس ایجنسیوں نے غیر ملکی حکومتوں اور جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے سائبر حملوں کو ملک کو درپیش خطرات میں سرِفہرست قرار دیا ہے۔نیشنل ایٹیلیجنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر کے دفتر سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے سائبر کمانڈ ترتیب دے رہی ہے۔رپورٹ میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ ’آن لائن حملوں‘ سے امریکی معیشت اور قومی سلامتی کو کمزور کیا جائے گا۔اس میں چین، ایران اور شمالی کوریا کو بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔جمعرات کو گانگریس کی کمیٹی میں اپنے بیان میں جیمز کلیپر نے بتایا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ امریکہ کو سائبر جنگ سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ امکان اب قدرے کم دکھائی دیتا ہے ہیکرز بنیادی امریکی ڈھانچے مثلاً معاشی نظام یا پاور گرڈز کو ناکارہ بنائیں گے۔فوجی کمانڈ کے اکاو¿نٹس پر حملہ رواں سال جنوری میں امریکہ کی فوجی کمانڈ کے ٹوئٹر اور فیس بک اکاو¿نٹس کو دولتِ اسلامیہ کے حامی گروہ نے ہیک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ ’ہم آنے والے عرصے میں چھوٹے سے بڑے پیمانے پر مختلف ذریعوں سے سائبر حملوں کو دیکھ رہے ہیں جو ہماری معاشی مسابقت اور قومی سلامتی پر مجموعی طور پر اثر ڈالیں گے۔‘اپنے بیان میں نیشنل ایٹیلیجنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے کہا کہ روس امریکی مفادات پر سائبر حملوں کی صورت میں سب سے بڑا خطرہ ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نظریات کے تحت اور منافع کمانے والے مجرموں کی صورت میں ہیکرز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں امریکہ کی فوجی کمانڈ کے ٹوئٹر اور فیس بک اکاو¿نٹس کو دولتِ اسلامیہ کے حامی گروہ نے ہیک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔شمالی کوریا پر الزام ہے کہ اس نے نومبر 2014 میں سونی پکچرز کا مواد چرایا تھا جبکہ ایران پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ گذشتہ سال لاس ویگاس سینڈز کاسینو کاروپویشن پر ہونے والے سائبر حملپ اس نے کروایا تھا۔دوسری جانب تہران نے سن 2010 میں ایران کے جوہری پروگرام پر سائبر حملے کی ذمہ داری اسرائیل اور امریکہ پر ڈالی تھی۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…