ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

این اے 162 ،تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی ؟کیونکہ ۔۔۔بڑادعوی سامنے آگیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بورے والا (آئی این پی)پی ٹی آئی کے رہنما سابق گورنر چوہدری محمدسرور نے کہاہے کہ حکومتی پالیسیوں کے ستائے ہوئے لوگوں کے لئے پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے اس لئے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں 19ستمبر کو حلقہ این اے 162سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواررائے مرتضی اقبال ہی کامیاب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پی ٹی آئی کے امیدوار کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف چکوک12/11L,14/11L,13/11L,173/9Lمیں کارنر میٹنگ سے ضلعی صدر سابق ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری خالدمحمودچوہان، پی ٹی آئی کے ممبرپنجاب اسمبلی سردار وحید اصغرڈوگر،سابق ایم این اے (پی ٹی آئی) رائے حسن نواز،پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب کے صدر چوہدری محمد اشفاق کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کی کاوشوں سے چوہدری محمد زاہد گوجر،وائس چیئرمین اور چوہدری عبدالغفور گوجر نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر حافظ چوہدری محمد شفیق گوجر ،چوہدری محمد احمد ،چوہدری عبدالمجید پوسوال،حافظ راشد ستار مغل کے علاوہ دیگر بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس سے حکمرانوں کی جان نہیں چھوڑے گی اس کی کرپشن کا جواب نہیں دینا ہی پڑے گا چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں رائے ونڈ مارچ ہرحال میں ہوگا کیونکہ پرامن احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…