جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بچے ہمارا مستقبل ہیں، وزیراعلی پنجاب کاطلبہ وطالبات کےلئے ایسااعلان کہ سب حیران رہ گئے

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے پوزیشن ہولڈرطلباء وطالبات کو گارڈ آف آنر دینے سمیت انہیں بیرون ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے جیسے اقدامات کی بدولت طلباء وطالبات میں محنت و لگن سے پڑھنے کی رغبت کئی گنا بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے اب تمام بورڈز کے نتائج پہلے سے کافی بہتر آ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ نے گزشتہ روز ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد میں امتحان انٹرمیڈیٹ کمپوزٹ سالانہ 2016ء کے پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کے اعزاز میں منعقدہ انعامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آنے چاہئیں کیونکہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ‘ تاریخ گواہ ہے کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کا مستقبل روشن اور تابناک ہو تا ہے انہوں نے کہا کہ جب میری بطور چیئرمین ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد تقرری ہوئی تو میں نے اس ادارے اور عوام کی بہتری وخوشحالی کیلئے ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا تھا جس پر الحمداللہ اب تک 90 فیصد سے زائد کام پائیہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے انہوں نے کہا کہ جو شخص کوئی منصوبہ بنائے پھر اس کی خواہش بھی ہوتی ہے کہ اس پر عملدرآمد بھی ہو تاکہ اس کے ثمرات تمام افراد تک پہنچ سکیں یہی میری سوچ و فکر تھی جس پر میں نے تحمل‘ برداشت اور حکمت عملی سے کام جاری رکھا اور آج ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد بہت سے کاموں میں دیگر بورڈوں پر سبقت حاصل کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو کمپیوٹر کی تعلیم سے روشناس کروانے کیلئے ایک جدید ترین کمپیوٹرلٹریسی سنٹر قائم کیا گیا ہے جس میں دو شفٹوں میں ملازمین کو ایکسپرٹ آئی ٹی سٹاف ٹریننگ دے رہا ہے تاکہ تمام ملازمین کی ٹریننگ کا کام جلد از جلد مکمل ہو سکے۔ اسی طرح بوٹی مافیا اور ایک سنٹر میں بڑے سکولوں کی اجارہ داری کے خاتمہ کیلئے ری شفلنگ کے ذریعے طلباء وطالبات کو سنٹرز الاٹ کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کی بدولت نقل کے رجحان سمیت دیگر امتحان سے متعلق شکایات میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لمحہ بہ لمحہ کی تازہ صورتحال سے باخبر رکھنے کیلئے بورڈ کی ویب سائیٹ کو دور حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق اَپ گریڈ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب بورڈ سے متعلق تمام معلومات لوگوں کی ٹپس پر آ چکی ہیں کیونکہ نئی ویب سائیٹ میں تمام برانچز کے فون نمبرز و فیکس نمبرز سمیت ہر قسم کے فارموں کے علاوہ نئے نوٹیفکیشنز بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے لوگ بورڈ میں ہونے والی تمام تر سرگرمیوں سے بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…