پشاور(این این آئی)خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر ایف سی حکام نے افغانستان سے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور اور کلینرز کے پاکستان داخلے پر پاسپورٹ اور ویزہ کی شرط کو لازمی قرار دیا ،16ستمبر کو ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ٹرکوں کو پاکستان داخل ہونے پر روک دیا گیا تھا تاہم ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں نے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم محسود کو درخواست دی کہ چند یوم کے لئے اس قانون کے اطلاق کو مؤخر کر دیا جائے بعد ازاں اے پی اے لنڈی کوتل اور ایف سی افیسرز نے ڈیڈ لائن میں15 دن تک توسیع دینے پر اتفاق کر لیا ایف سی ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے اس پر سختی سے عمل کیا جائیگااورٹرانسپورٹرز کے ساتھ سفری دستاویزات نہ ہونے پر ان کو جرمانہ کر کے واپس کر دیا جائیگاایف سی حکام نے واضح کر دیا کہ پاکستان میں دیر پا امن کے قیام کے لئے بارڈر مینجمنٹ ناگزیر ہے۔