منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

3 پاکستانی بچوں نے بڑا کام کردکھایا،ورلڈ چمپئن شپ اپنے نام کرلی

datetime 17  ستمبر‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ایجنسیاں)فرانس میں ہونے والی ورلڈ اسکریبل چمپئن شپ پاکستان کے 3 بچوں نے اپنے نام کرلی ہے۔ فرانس میں منعقدہ ورلڈ اسکریبل چمپئن شپ میں بھارت سمیت 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں نے شرکت کی۔ پاکستان کے چوتھی جماعت کے طالب علم 9 سالہ مونس نے انڈر 10 اسکریبل چیمپیئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انڈر 12 میں عماد علی نے جبکہ انڈر 14 میں پاکستان کے ہشام عادل نے کامیابی حاصل کی۔اسکریبل چمپئن شپ کے فاتح تینوں بچوں کا وطن واپسی کے موقع پر کہنا تھا کہ کامیابی کی خوشی کے ساتھ حکومت اور وزارت کھیل کی بے حسی کا بھی شکوہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکریبل گیم کسی طرح سے بھی آسان نہیں جس طرح پاکستان میں دیگر کھیلوں کو پذیرائی ملتی ہے اسی طرح دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والے بچوں کو بھی ملنی چاہئے تھی لیکن دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گھاڑنے کے باوجود حکومت کی جانب سے حوصلہ افزائی نہ دینا حوصلہ شکن عمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…