خانیوال (نیوز ایجنسیاں)خانیوال کے نواحی 70 دس آر میں دو بہنوں کی ایک ہی دن شادی پر بارات پہلے لانے پر دولہوں کے خاندانوں میں تنازعہ پیدا ہو گیا جس کے باعث شادی سے دودن قبل ایک دلہا اپنی ہونے والی دلہن کو اغواء کرکے لے گیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 70 دس آر میں نسرین بی بی کی دو بیٹیوں کی بارات ایک ہی دن آنا تھی جس پر دونوں دولہوں کے خاندانوں میں پہلے بارات لانے پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا جس پر دلہا عمران اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شادی سے دو دن قبل ہی اپنے ہونے والے سسرال میں جاکر دلہن کی ماں کو کمرے میں بند کرکے دلہن شاہین کو اغواء کرکے لے گیا۔ شاہین کی والدہ نسرین بی بی کی درخواست پر پولیس تھانہ صدر نے عمران، عباس، وریام، زرینہ اور شمیم مائی کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔