کراچی (این این آئی)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن ایک اور مقدمے میں عدالت میں پیش ہوگئے، عدالت نے تفتیشی افسر سے خواجہ اظہار کے مقدمے کی رپورٹ طلب کرلی۔تفتیشی افسرکی عبوری رپورٹ کے مطابق خواجہ اظہارکوشواہدنہ ہونے پررہاکیاگیا،عدالت نے خواجہ اظہارکی رہائی کی رپورٹ 14روزمیں پیش کرنے کا حکم دیا۔خواجہ اظہارکوضابطہ فوجداری کی دفعہ497کے تحت رہا کیا گیاتھا۔اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 22اگست کے اصل مقدمے میں نامزد نہیں تھا، جس کے خلاف کہیں مقدمہ درج نہ ہو اس کے خلاف ملیرمیں مقدمہ درج کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی سندھ نے کل حوصلہ دکھایا ہے، وقت آنے پر پتا چلے گا کہ وزیر اعلی کے فیصلے میں کتنی مضبوطی اور ایمانداری ہے۔