پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

اسرائیل کے پاس کل کتنے جوہری ہتھیار موجود ہیں؟ ان تمام کا رخ کن دو اسلامی ممالک کی جانب ہے؟ سابق امریکی وزیر خارجہ کی ای میل منظر عام پر آگئی

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول کی ایک ای میل منظر عام پر آئی ہے جس کے مطابق اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اس ای میل کے مطابق اسرائیل کے پاس 200 سے زائد ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور ان تمام ہتھیاروں کا رخ ایران کی جانب ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ کی ای میل منظر عام پر آئی ہے جس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول کی ای میل گفتگو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں میں اضافہ ہوا ہے اور ان تمام ہتھیاروں جو کہ 200 سے زائد ہو گئی ہے ان تمام کا رخ ایران یا پاکستان کی جانب ہے ۔ یہ ای میل کولن پاول کی جانب سے اسرائیلی حکام اور پارلیمنٹرین کو کی گئی ہیں۔ ان ای میلز میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کولن پاول کے مطابق تہرانی حکام بھی اس بات سے باخبر ہیں کہ اسرائیل کے دوسو کے قریب جوہری ہتھیاروں کا رخ ایران کی جانب ہے ۔ جس کے بارے میں کولن پاول کی ای میل کے الفاظ بھی موجود ہیں جس میں احمدی نژاد کا جواب موجود ہے کہ اس پر ہم کیا کریں؟ اسے پالش کریں؟
جبکہ کولن پاول نے اپنی ای میل میں اس بات کے خدشے کو بھی مسترد کیا تھا کہ ایران ایٹم بم بنانے سے ایک سال کے فاصلے پر ہے ۔ انہوں نے اپنی ای میل میں مزید کہا تھا کہ اگر ایران ایٹم بم بنا بھی لیتا ہے تب بھی وہ اسے استعمال کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل سے ایران اور پاکستان ایک ہی رخ پر موجود ہیں اور اسرائیل کی جانب سے سب سے زیادہ دھمکیاں اور سازشوں کا شکار ہونے والے بھی یہی دو ممالک ہیں جس کے بعد اس بات کا خدشہ بھی خارج از امکان نہیں ہے کہ یہ دو سو ایٹمی ہتھیار پاکستان اور ایران کی جانب مشترکہ طور پر نشانہ باندھ کر تیار رکھے گئے ہیں۔

کولن پاول کی جانب سے ان ای میلز کی کوئی تردید سامنے نہیں آئی ہے مگر اس کے بعد ایران پر بلاوجہ ایٹمی ہتھیار بنانے کے الزام میں لگائی جانے والی پابندیوں سے متعلق بھی ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جس میں یہ بات بطور خاص کہی جا رہی ہے کہ ایسی صورت میں جب اسرائیل مکمل طور پر محفوظ مگر ایران پوری طرح سے اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کے نشانے پر ہے تو ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایٹمی صلاحیت حاصل کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…