منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

’’ رائیونڈ جاؤ گے تو ڈنڈے کھاؤ گے ‘‘ تیاریاں مکمل،بڑے تصادم کا خطرہ سر پر آگیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2016 |

گوجرانوالہ ( این این آئی) تحریک انصاف کے رائیونڈ کی طرف مارچ کو روکنے کے لئے مسلم لیگ (ن)کے یوتھ ونگ نے ڈنڈا بردار فورس تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)گوجرانوالہ کے ضلعی صدر شعیب بٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے رائیونڈ کی جانب مارچ کو روکنے کے لئے ڈنڈا بردار فورس تشکیل دے دی ہے۔ ستر افراد پر مشتمل ڈنڈا بردار فورس کو باقاعدہ طور پر تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن)کے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے ہماری قیادت کے گھروں کی جانب جانے کی کوشش کی تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ اس موقع پر لیگی فورس نے ’’رائیونڈ جا ؤگے تو ڈنڈے کھا ؤگے ‘‘کے نعرے بھی لگائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ رائیونڈ کی طرف ہر صورت مارچ ہو کر رہے گا اور وہ اتوار کو رائیونڈ مارچ کی تاریخ اور پلان کا اعلان کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…