ٹویوٹا نے بغیر ایندھن طویل فاصلہ طے کرنے والی شاندار گاڑی متعارف کروا دی‘ قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

17  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کمپنی ٹویوٹا نے اپنی نئی گاڑی پریوز پرائم 2017 کو متعارف کرا دیا ہے جو کہ اس کا ہائیبرڈ ماڈل ہے۔اس گاڑی کی پہلی جھلک رواں سال مارچ میں نیویارک آٹو شو میں پیش کی گئی تھی تاہم اب ٹویوٹا نے اسے مکمل طور پر متعارف کرا دیا ہے جبکہ اسے جلد فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اپنی پیشرو کے مقابلے میں الیکٹرک رینج کے مقابلے میں دوگنا بہتر ہے اور 120 میل فی گیلن سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ٹویوٹا نے اس نئی گاڑی میں الیکٹرک ڈرائیو موٹر اور ایک بڑی 8.8 کلو واٹ آور لیتھم اون بیٹری پیک کے ساتھ 1.8 گیسولین انجن دیا ہے۔اس بیٹری پیک کو چارج کرنے سے یہ گاڑی صرف بجلی کی طاقت سے ہی 84 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بائیس میل تک چلائی جاسکتی ہے جو کہ عام طور پر ایک طرفہ سفر کے لیے کافی ہے۔ایک بار جب بجلی کا چارج ختم ہونے لگے تو ہائیبرڈ آپریشن شروع ہوجاتا ہے ، جبکہ گاڑی میں 11.6 انچ ٹچ اسکرین پینل بھی موجود ہے۔ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس سے بجلی کی موٹر کی طاقت بچانے میں مدد ملتی ہے جبکہ ٹویوٹا کے نئے حفاظتی سسٹمز کو بھی اس میں نصب کیا گیا ہے جو راہ گیروں کو شناخت کرکے آٹومیٹک بریک وغیرہ پر مبنی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ توانائی کی بچت ہوسکے۔ابھی تک کمپنی نے اس کی فروخت کی تاریخ اور قیمت کا اعلان نہیں کیا تاہم توقع ہے کہ یہ لگ بھگ 25 سے 30 ہزار ڈالرز (25 سے 30 لاکھ پاکستانی روپے) کی ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…