اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے اپنے پراجیکٹ زیرو کے تحت ساڑھے تین لاکھ ڈالرز کے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے لوگوں کو بس ایک نیکسز سکس پی اور ایک فائیو ایکس کو ہیک کرنا ہوگا۔گوگل کے مطابق ہیک کرنے والے کو بس ڈیوائس میں محفوظ فون نمبرز اور ای میلز کو ہی جاننا ہوگا۔اسی طرح ہیکر کو ایسی کمزوری کو سامنے لانا ہوگا جس کی مدد سے کہٰں دور بیٹھ کر بھی دونوں فونز میں ایک ای میل یا ٹیکسٹ میسج بھیجا جاسکے۔گوگل کو توقع ہے کہ ان کمزوریوں کی دریافت پر اسے اپنی خامیوں پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔گوگل آپ کی جانب سے جمع کرائی گئی معلومات سے جانے گا کہ کس طرح ہیکر کمزوریوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جبکہ اس سے بچنے کے لیے کیا حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔اگر تو آپ اس مقابلے کا پہلا انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہے تو آپ کے حصے میں دو لاکھ ڈالرز یا دو کروڑ پاکستانی روپے سے زائد آسکتے ہیں۔اسی طرح دوسرا انعام ایک لاکھ ڈالرز جبکہ تیسرا پچاس ہزار ڈالرز ہے۔گوگل کے بقول گھر بیٹھے جیتنے کے لیے یہ کوئی بری رقم نہیں۔
تاریخ میں پہلی بار ہیکرز کیلئے خوشخبری گوگل موبائل فونز ہیک کرنے والوں کو بھاری مالیت کی رقم دینے لگا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































