کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں غیر قانونی دفاتر گرائے جانے کے بعد متحدہ کی جانب سےکرائے پرجگہ لینے کے فیصلے پرتحریک انصاف کے رہنمافیصل واوڈا نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان اور لندن ایک ہی ہیں، انہیں کرائے پر دفاتر کون دے گا۔ بولے کہ ایم کیو ایم نے کھالیں جمع نہیں کیں تو کرایہ کہاں سے دیں گے۔فیصل واڈانے کہاکہ اب توایم کیوایم کودکانداردفترکھولنے کےلئے ٹینٹ بھی کرائے پردیتے ہوئے پریشان ہونگے کہ ایم کیوایم کابھتہ تورک گیاہے لیکن کرایہ کی وصولی ایک مشکل کام ہے جس کی وجہ سے دکانداربھی ٹینٹ مشکل سے دینگے۔