اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں متعین برطانوی سفیر سائمن کولنز نے قبول اسلام کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دونوں میاں بیوی کی حج کے دوران تصویر شائع کی گئی ہے۔ کنگ سعود یونیورسٹی کی فوزیہ البکر کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری اس تصویر میں انہوں نے عربی میں عبارت تحریر کی ہے جس کے مطابق سعودیہ میں متعین پہلے برطانوی سفیر اسلام قبول کرنے کے بعد اپنی اہلیہ ھدیٰ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے موقع پر۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی سفیر سائمن کولنز نے 30 سال تک اسلامی معاشرے میں رہنے کے بعد بالاخر 2011ء4 میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ ان کی شادی شام سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ہھدیٰ سے ہوئی ہے۔ کولنز کو 2015ء میں ریاض میں برطانوی سفیر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں سفیر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
’’تاریخ رقم ہو گئی‘‘ سعودی عرب میں متعین برطانوی سفیر کا قبول اسلام ،حج کی سعادت حاصل کی اور۔۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں