منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

ڈومیسٹک کرکٹ میں پیسے لینے کا نیا پنڈورا بکس کھل گیا

datetime 27  فروری‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے ڈومیسٹک کرکٹ میں پیسے لے کر ٹیموں کے انتخاب کا نیا پنڈورا بکس کھول دیا۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی بنی تو وہی پرانے چہرے سامنے آ جائیں گے اور اس سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ اگر بہتری لانی ہے تو سب کو فارغ کر کے تجربہ رکھنے والے نئے لوگوں کو موقع دینا چاہیے۔ محمد یوسف نے انکشاف کیا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے، ڈومیسٹک سطح پر کھلاڑیوں سے پیسے لے کر ٹیموں میں منتخب کیا جاتا ہے، میچ میں شرکت کی فیس الگ سے وصول کی جاتی ہے، میرے ساتھ بھی ایسا ہوا تھا۔ مجھے میرے ریجن نے منتخب نہ کیا تو میں کسی اورکی طرف سے کھیلا، وہاں جب میں نے پرفارم کیا تو تسلیم کیا گیا کہ میں کرکٹ کھیلنے کے قابل ہوں۔ کھلاڑی ایسی باتوں کو اس لیے منظر عام پر نہیں لاتے کیونکہ انھیں آگے بھی توکرکٹ کھیلنا ہوتی ہے۔سابق آل راو¿نڈر اظہر محمود نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں محکموں کے سوا ہرجگہ پسند نا پسند کی بنا پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ میں جب اسلام آباد ریجن کی طرف سے کھیلتا تھا تو اس وقت بھی گروپ بندی کی بنا پر ٹیمیں بنتی تھیں، اس دور میں سفارش کلچر کا بڑا عمل دخل تھا، اب انکشاف ہوا کہ پلیئرز سے پیسے لے کر کھلایا جاتا ہے، انھوں نے کہا کہ میری کرکٹ ارباب اختیار سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بجائے ملک کی بھلائی کیلیے سوچیں۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…