پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

آج سے پولیس مٹن بریانی کی ڈشز کو چیک کیا کرے گی کہ کہیں۔۔۔۔! حیران کن خبر آگئی

datetime 8  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی مغربی ریاست ہریانہ کے حکام کے مطابق اب وہاں پولیس مٹن بریانی کی ڈشز کی چیکنگ کرے گی تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ اس میں گائے کا گوشت تو شامل نہیں کیا گیا۔بی بی سی سے گفتگو میں گائے کی خدمت سے متعلق ’ہریانہ کاؤ سروس کمیشن کے چیئرمین بھانی رام منگلہ کا کہنا ہے کہ ضلع میوات میں تفتیشی ٹیم کے افسران کی مدد کے لیے جانوروں کے ماہرین بھی موجود ہوں گے۔خیال رہے کہ انڈیا میں بسنے والے ہندوؤں کی اکثریت گائے کو ایک مقدس جانور تصور کرتی ہے تاہم بہت سے انڈین اس کا گوشت کھاتے ہیں۔بھانی رام منگلہ نے بی بی سی کی نامہ نگار امیتابہ بھٹاسالی کو بتایا کہ انھیں ایسی بہت سی شکایات موصول ہو رہی ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ ضلع میوات میں بریانی میں مٹن اور بیف کو مکس کر کے بیچا جا رہا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ’میں نے پولیس کو اسے چیک کرنے کا حکم دیا ہے، گوشت کے نمونے لیبارٹری میں بھجوائے جائیں گے۔میوات دارالحکومت دہلی سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اس علاقے میں پہلے بھی ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان فسادات ہو چکے ہیں۔ہریانہ میں گائے کی سمگلنگ اور ذبح پر پابندی پر عملدرآمد کے لیے ایک خصوصی فورس تشکیل دی گئی ہے۔بہت سی رضاکار بھی دور دراز گاؤں میں جا کر یہ دیکھتے ہیں کہ کہیں کوئی گائے کو ذبح تو نہیں کر رہا۔نورالدین نور جو کہ میوات بار ایسوسی ایشن کے نمایاں کارکن ہیں کا کہنا ہے کہ یہ خیال کہ مسلمان بریانی میں مٹن کے بجائے بیف کا استعمال کر رہے ہیں یہ ’بے بنیاد الزام‘ ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ہے وہاں بسنے والے لوگوں کی یگانگت میں خلل ڈالنے کی کوشش ہے۔’بریانی اس ضلعے میں طویل عرصے سے بک رہی ہے اور اس میں کبھی بھی بیف کو مکس نہیں کیا گیا لیکن اگر پولیس چیکنگ کرنا چاہتی ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…