اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکنالوجی کی دنیا کے سپر سٹار ایپل کا نیا موبائل فون 7ستمبر کو سان فرانسسکو میں متعارف کرایا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ موبائل فون خصوصی فیچرز کا حامل ہوگا۔کہا جارہا ہے کہ پہلی بار ایپل کی جانب سے تین آئی فونز کو پیش کیا جاسکتا ہے تاہم ایسی رپورٹس بھی ہیں کہ اس بار بھی دو آئی فونز ہی متعارف ہوں گے، ایک 4.7 انچ اسکرین کے ساتھ جبکہ دوسرا 5.5 انچ اسکرین کا ہوگا۔ تاہم یہ واضح ہے کہ نئے فون کا ڈیزائن گزشتہ سال کے آئی فون سکس اور سکس ایس جیسا ہی ہوگا۔ ایپل کی جانب سے اس بار کئی نئے رنگ بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جن میں ڈیپ بلیو اور اسپیس بلیک قابل ذکر ہیں، جبکہ پہلی بار بیسک ماڈل 16 کی بجائے 32 جی بی اسٹوریج سے شروع ہوسکتا ہے۔ ایسے بھی سننے میں آیا ہے کہ آئی فون کے بڑے ورژن یعنی پلس یا پرو میں دو لینسز والا کیمرہ ہوسکتا ہے۔ تاہم چھوٹی اسکرین والے آئی فون میں بھی پہلے سے بہتر کیمرہ پیش کیا جائے گا، جس کا لینس پہلے سے بڑا ہوگا۔
اس موبائل فون میں بڑی تبدیلی ہیڈ فون جیک کو ختم کرنا ہے اور ایپل کی جانب سے ممکنہ طور پر اس جگہ کو ایک اضافہ اسپیکر کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ اس ڈیوائس پر موسیقی سننا چاہیں تو تو بلیو ٹوتھ ہیڈ فونز استعمال کرنے پڑیں گے۔ ہوم بٹن بھی ری ڈیزائن ہونے کا امکان ہے تاہم اس میں تھری ڈی ٹچ کی ٹیکنالوجی موجود رہے گی۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ نئے آئی فون میں پہلے سے طاقتور چپ موجود ہوگی یعنی اے 10۔ انٹیل کی جانب سے بھی آئی فون سیون کے لیے ایک چپ فراہم کی جائے گی جو ایک موڈیم ہوگا تاکہ اسے وائرلیس ایل ٹی ای نیٹ ورکس پر استعمال کیا جاسکے۔ اور ہاں نئے آئی فون کی بیٹری پہلے سے طاقتور ہوگی یعنی پہلے سے بہتر بیٹری لائف۔ ایسے بھی امکانات ہیں کہ نیا آئی فون واٹر ریزیزٹنٹ ہوگا۔
عوام کے دلوں کی دھڑکنیںتیز ۔۔ 7ستمبر کو متعارف کرائے جانے والے آئی فون کے زبردست فیچرز کیسے ہونگے ؟ تفصیلات منظر عام پر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
Pale Blue Dot
-
سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان بھر میں طوفانی بارشیں، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
-
اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف
-
بجلی کے بلوں میں بڑی تبدیلی
-
ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا مقام تبدیل کردیا گیا
-
بارش کا سسٹم پاکستان میں داخلے کے قریب، موسم بدلنے کا امکان
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی



















































