جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین کیساتھ بدتمیزی۔۔خواتین نے جوابی اقدامات کی تیاری کر لی

datetime 4  ستمبر‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے احتساب مارچ میں منچلوں کی بد تمیزی کا شکار ہونے والی خواتین نے پارٹی قیادت کو کارروائی کے لئے خط لکھنے کر فیصلہ کر لیا ۔ تحریک انصاف کا احتساب مارچ اپنے طے شدہ شیڈول سے کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گیا تھا جس کے باعث کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ہفتہ کے روز بھی لاہور میں منعقدہ احتساب مارچ میں مبینہ طو رپر پی ٹی آئی کے منچلے کارکنوں نے خواتین کارکنوں سے بد تمیزی کی لیکن خواتین نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوانوں پر ڈنڈے برساتے ہوئے انہیں پیچھے دھکیل دیا تھا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے خواتین کی حفاطت کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے لیکن اس کے باوجود واقعہ ہونے پر مرکزی قیادت نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منچلے کارکنوں کی بد تمیزی کا شکار ہونے والی خواتین نے اس سلسلہ میں قیادت کو احتجاجی خط ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کارکنوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…