جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان کا ایک ہی نعرہ ہے ۔۔ایفی ڈرین چاہئے تومیں2 کلو دے دوں گا

datetime 4  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین راولپنڈی اسلام آبادمیٹرو سروس مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان آج کل ایک ہی بات کرتے ہیں کہ ’’ سونیا وزیراعظم بنا دے ،ظالما وزیراعظم بنا دے‘‘ شیخ رشید کو ایفی ڈرین بہت یاد آتی ہے اگر آئندہ کوٹہ ملا تو شیخ صاحب کو 2کلو ایفی ڈرین میں دونگا۔اتوار کو حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان رائیونڈ گئے تو ہم بنی گالا جائیں گے،عمران خان آج کل صرف ایک ہی بات کرتے ہیں ’’سونیا وزیراعظم بنا دے،ظالما وزیراعظم بنا دے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ کل خان صاحب 4سوالوں کا جواب مانگ رہے تھے۔ بتائیں آپ کون ہوتے ہو آپ ٹھیکیدار ہو یا نمبردار جواب مانگنے والے،2018کے الیکشن کے بعد کوئی خود کشی کرے یا نہ کرے انشاء اللہ عمران خان ضرور خود کشی کرے گا۔حنیف عباسی نے کہاکہ شیخ رشید کو ایفی ڈرین بہت یاد آتی ہے،آئندہ کوٹہ ملا تو شیخ رشید کو 2کلو ایفی ڈرین میں دوں گا،ماضی شیخ رشید تو دم دبا کر بھاگ گئے تھے،راولپنڈی سے منتخب ہوکر بھاگنے والے کس منہ سے یہاں آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جھوٹے شخص طاہر القادری بھی کل مان گئے اور سچ بول گئے کہ 2018تک 16ہزار میگاواٹ بجلی پاکستان میں آجائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…