پشاور(این این آئی) مرادن کی ضلعی کچہری میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، خود کش حملہ اور افغانی باشندہ تھا۔گزشتہ روز مردان کچری میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پولیس نے تیار کر لی ہیں رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ آور افغان باشندہ تھا ، عمر تیس سے پینتس سال کے قریب تھی دھماکے میں آٹھ کلو بارود اور بڑی تعداد میں بال بیرنگ استعمال کئے گئے، افغان خود کش حملہ آور پیدل چل کر کچہری تک پہنچا مردان خود کش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کیاگیا ہے۔