پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 7 ماڈل کی فروخت بیٹری کے مسائل کی وجہ سے روک دی

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول(آئی این پی )جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے نئے سمارٹ فون گلیکسی نوٹ 7 ماڈل کی فروخت بیٹری کے مسائل کی وجہ سے روک دی ہے،یہ فیصلہ امریکہ اور جنوبی کوریا میں موبائل فون چارجنگ کے دوران فون کے پھٹنے کی اطلاعات کے بعد کیا گیا ہے۔سام سنگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوائسز کی تبدیلی میں کم از کم دو ہفتے درکار ہیں۔خیال رہے کہ یہ صورت حال ایسے موقعے پر سامنے آئی ہے جب سام سنگ کی حریف کمپنی ایپل آئی فون کا نیا ماڈل ریلیز کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔بدھ کو سام سنگ کا کہنا تھا کہ اس نے جنوبی کوریا میں نوٹ 7 کی ترسیل اضافی کوالٹی ٹیسٹوں کے پیش نظر روک دی تھی۔خود کو امریکہ میں مقیم ظاہر کرنے والے یوٹیوب کے ایک صارف نے ایریل گونزالیز کے نام کے ساتھ 29 اگست کو گلیکسی نوٹ 7 کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں جلی ہوئی کیسنگ اور ٹوٹی ہوئی سکرین دکھائی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے سام سنگ کے آفیشل چارجر سے فون کو ہٹایا تو فون کو آگ لگ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ فون دو ہفتے پہلے ہی خریدا تھا۔30 اگست کو جنوبی کوریا کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کاکا سٹوری پر پھٹنے والے گلیکسی نوٹ 7 کی مزید تصاویر جاری کی گئیں۔خیال رہے کہ سام سنگ کا یہ نیا سمارٹ فون 19 اگست کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا اور ناقدین اور صارفین کی جانب سے اسے خاصی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…