اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 7 ماڈل کی فروخت بیٹری کے مسائل کی وجہ سے روک دی 

datetime 2  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے نئے سمارٹ فون گلیکسی نوٹ 7 ماڈل کی فروخت بیٹری کے مسائل کی وجہ سے روک دی ہے،یہ فیصلہ امریکہ اور جنوبی کوریا میں موبائل فون چارجنگ کے دوران فون کے پھٹنے کی اطلاعات کے بعد کیا گیا ہے۔سام سنگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوائسز کی تبدیلی میں کم از کم دو ہفتے درکار ہیں۔خیال رہے کہ یہ صورت حال ایسے موقعے پر سامنے آئی ہے جب سام سنگ کی حریف کمپنی ایپل آئی فون کا نیا ماڈل ریلیز کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

بدھ کو سام سنگ کا کہنا تھا کہ اس نے جنوبی کوریا میں نوٹ 7 کی ترسیل اضافی کوالٹی ٹیسٹوں کے پیش نظر روک دی تھی۔خود کو امریکہ میں مقیم ظاہر کرنے والے یوٹیوب کے ایک صارف نے ایریل گونزالیز کے نام کے ساتھ 29 اگست کو گلیکسی نوٹ 7 کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں جلی ہوئی کیسنگ اور ٹوٹی ہوئی سکرین دکھائی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے سام سنگ کے آفیشل چارجر سے فون کو ہٹایا تو فون کو آگ لگ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ فون دو ہفتے پہلے ہی خریدا تھا۔30 اگست کو جنوبی کوریا کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کاکا سٹوری پر پھٹنے والے گلیکسی نوٹ 7 کی مزید تصاویر جاری کی گئیں۔خیال رہے کہ سام سنگ کا یہ نیا سمارٹ فون 19 اگست کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا اور ناقدین اور صارفین کی جانب سے اسے خاصی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…