منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

فیصلے کی گھڑی آگئی

datetime 1  ستمبر‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کرپشن کیخلاف جاری تحریک کے سلسلہ میں کل ( ہفتہ) کولاہور میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ،عمران خان شاہدرہ چوک سے چیئرنگ کراس ما ل روڈ تک احتساب مارچ کی قیادت کریں گے جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنمابھی انکے ہمراہ ہوں گے۔تحریک انصاف کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کی طرف سے احتساب مارچ کوکامیاب بنانے کیلئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں اوراس سلسلہ میں کارکنوں کوبھی متحرک کیا جارہاہے ۔ پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما بھی احتساب مارچ میں کارکنوں اور عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے میٹنگز اوردیگر سر گرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف نے احتساب مارچ کے موقع پر اپنے طور پر بھی سکیورٹی فرائض سر انجام دینے کے لئے تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں جبکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے خواتین کی حفاظت کیلئے مرکزی رہنماؤں کو ڈیوٹیاں سونپی جائیں گی جو احتساب مارچ اور بعدازاں مال روڈ پر خطابات سننے والی خواتین کو سکیورٹی حصار میں رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے ۔ دوسری طرف پولیس اورضلعی انتظامیہ نے بھی تحریک انصاف کے احتساب مارچ کیلئے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات شروع کر دئیے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت کرنے والے رہنماؤں اور شرکاء کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ احتساب مارچ کے روز مال روڈ پر کاروبار بند رکھا جائے گااورحفاظتی نکتہ نظر سے مال روڈ کی طرف آنے والے بڑے چھوٹے راستو ں کوکنٹینرز، بیرئیر اور خار تاریں لگا کر بند رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق احتساب مارچ کے روز ایوان وزیر اعلیٰ، گورنرہاؤس سمیت دیگر اہم عمارتوں کے باہربھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے ۔ پی ٹی آئی کی طرف سے پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی ،(ق) لیگ اور عوامی تحریک سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی کارکنوں سمیت احتساب مارچ میں شرکت کی دعوت دیدی گئی ہے اور تحریک انصاف پر امیدہے کہ احتساب مارچ میں اس کے اپنے کارکنوں کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں اور عام عوام کی کثیر تعدادبھی شریک ہو گی ۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ احتساب مارچ کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ مارچ کی قیادت کرنے والے رہنماؤں اور شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا حکومت اور اسکے اداروں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی سربراہی میں شاہدرہ چوک سے احتساب مارچ کا آغاز کیا جائے گا جو بھاٹی چوک ، ناصر باغ اور ہائیکورٹ چوک سے ہوتاہوا چیئرنگ کراس چوک مال روڈ پہنچے گا ۔ مارچ کے شرکاء کے استقبال کے لئے راستے میں استقبالیہ کیمپ بھی لائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق احتساب مارچ کے اختتام پر دھرنانہیں جلسہ ہوگااور عمران خان اسی روز آئندہ کیلئے اہم اعلان کریں گے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…