پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

واٹس ایپ کے کچھ اخطرناک نقصانات اور ان کاحل۔۔ یہ تحریر آپ بھی پڑھیں اور اپنی بہنوں بیٹیوں کو بھی بتائیں

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹیکنالوجی کی دنیا میں جدت آتی جا رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ موبائل ایپس میں اضافہ بھی۔ اور ان دنوں معروف ترین چیز ہے واٹس ایپ۔جہاں وٹس ایپ نے دنیا کو ایک گلوبل ویلج بنا دیا ہے وہی اس کے کئی نقصانات بھی ہیں ، جیسا کہ ہر وقت وٹس ایپ پر چیٹنگ میں مصروف رہنا اور اپنے قریبی رشتے داروں ، دوست احباب کو نظر انداز کر دینا معاشرے میں ایک بُرا تاثر چھوڑتا ہے ۔ پروفائل پکچر ، دوستوں کا سٹیٹس اور فولکس وٹس ایپ کے شائقین کو ہر وقت مصروف رکھتے ہیں ۔ مثال کے طور پر یہ سوچنا کہ آپ کے دوست کا سٹیٹس کوئی میسج ہے یا پھر طنز ، اپنے دوست سے چیٹنگ پر پوچھنا شروع کر دینا کہ اس کے عجیب یا پھر خوشی والے سٹیٹس کے پیچھے راز کیا ہے ۔ یہاں تک کہ کئی لوگ جب کوئی چیٹنگ یا پھر ٹیکسٹ نہیں کر رہے ہوتے تو وٹس ایپ کی ہوم سکرین کو اِدھر اُدھر سکرول کرنا شروع کر دیں گے کہ کہیں کوئی اپ ڈیٹ ان دیکھی نہ رہ جائے ۔
جب پہلی دفعہ وٹس ایپ لانچ ہوئی تو صارفین کو سالانہ فیس (0.99 ڈالر) ادا کرنا پڑتی تھی جبکہ 19 فروری 2014ء میں فیس بک کی ملکیت میں آنے کے بعد اسے مکمل طور پر فری کر دیا گیا اور کئی مزید فیچرز بھی اس میں شامل کیے گئے ۔ فیس بک کے ڈیزائنرز نے وٹس ایپ میں ہر وہ چیز شامل کی جس کی عام مواصلاتی زندگی میں لوگوں کو ضرورت ہے ۔ یہ بھی ایک خاص وجہ ہے کہ دنیا بھر میں وٹس ایپ صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ۔ وٹس ایپ کوقریباً پوری دنیا میں بالکل فری کر دیا گیا ہے ۔یہاں تک کہ پاکستان میں بھی کئی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیز نے وٹس ایپ کی فری سروس جاری کی ہے ۔ اس لیے کاروباری طبقے سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد پر وٹس ایپ کا بھوت سوار ہے ۔
وٹس ایپ پر ایک اور دلچسپ چیز جو زیادہ تر دیکھنے میں آئی ہے وہ یہ ہے کہ پُش نوٹی فکیشن دیکھتے ہی لوگ وٹس ایپ استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ پُش نوٹی فکیشن نہ ہو تو آپ اپنی مرضی کا تھوڑا سا وقت نکال کر وٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں ، لیکن پُش نوٹی فکیشن ہر وقت آپ کو اپ ڈیٹ رکھتا ہے اور آپ بار بار ان اپ ڈیٹس کو دیکھتے چلے جاتے ہیں ۔ اس سے بچاؤ کیلئے آپ اپنے سمارٹ فون کی سیٹنگ میں جائیں پھر ایپلی کیشن منیجر میں جاکر وٹس ایپ سرچ کریں ، مل جانے پر وٹس ایپ کے آئیکن پر کلک کریں۔ اس کے بعد آپ کے سامنے تین چار آپشنز آ جائیں گی ، ان میں سے ایک شو نوٹی فکیشن بھی ہو گی ۔ بس آپ نے یہ کرنا ہے کہ شو نوٹی فکیشن پر کلک کر کے اسے ان شو کر دینا ہے ۔ اس طرح پُش نوٹی فکیشن بار بار آپ کے سمارٹ فون کی سکرین پر آویزاں نہیں ہو گا ۔ آئیے وٹس ایپ کے فوائد اور نقصانات پر ایک سرسری سی نظر دوڑاتے ہیں ۔ وٹس ایپ کے فوائد 1۔ آپ وٹس ایپ کے ذریعے دنیا کے کسی بھی کونے میں بآسانی مفت میسج بھیج سکتے ہیں ۔ 2۔ وٹس ایپ کی طرف سے مہیا کیے گئے تمام ٹولز نہایت آسان ہیں ۔ 3۔ یہ ایپ خودکار طور پر آپ کے تمام کانٹیکٹس سم سے امپورٹ (درآمد) کر لیتی ہے اور ساتھ ہی آپ کو یہ بھی بتاتی ہے کہ آپ کے کانٹیکٹس میں کون کون وٹس ایپ استعمال کر رہا ہے ۔ 4۔ آپ اپنے دوستوں کے ساتھ اپنی تصویریں، لوکیشن، ویڈیوز، اور سٹیٹس شیئر کر سکتے ہیں۔ 5۔ آپ کو اپنے دوستوں کے ساتھ فون پر بات کرنے کے لیے کسی قسم کوئی ادائیگی نہیں کرنی پڑتی ۔ 6۔ آپ وٹس ایپ کو کمپیوٹر پر بھی بالکل ایسے ہی استعمال کر سکتے ہیں ،جیسے کہ موبائل فون پر ۔
وٹس ایپ کے نقصانات
جہاں ہر چیز کا کوئی پلس پوائنٹ ہوتا ہے، وہی اس کا نگیٹو پوائنٹ بھی ہوتا ہے، تو یہاں اس شاندار ایپلی کیشن کے کچھ نقصانات سے بھی آگاہ ہو جائیں: 1۔ آپ کی پروفائل پکچر ہر اس شخص کے لیے ویزیبل (نمودار) ہوتی ہے، جس کے پاس آپ کا فون نمبر ہو۔ 2۔ اگر آپ نے اپنے موبائل پر کسی کا وٹس ایپ کے ذریعے بھیجا گیا میسج پڑھ لیا ہے، تو آپ اسے قطعاً یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں نے آپ کا میسج نہیں پڑھا کیونکہ میسج پڑھ لینے کے بعد بھیجے والے کے موبائل میں نیلے رنگ کا ٹک کا نشان نمودار ہوتا ہے جو یہ بتاتا ہے کہ آپ کا بھیجا گیا میسج پڑھ لیا گیا ہے ۔ 4۔ وٹس ایپ کیونکہ ایک اٹریکٹو (پُر کشش) اور آسان اپیلی کیشن ہے، اس وجہ سے زیادہ تر لوگ اسے دوسری ایپلی کیشنز پر ترجیح دیتے ہیں، لیکن یہاں اس کا نگیٹو پوائنٹ یہ ہے کہ آپ اپنے قریب موجود دوست احباب کو نظر نداز کر وٹس ایپ پر موجود دوستوں سے چیٹنگ کرنا پسند کرتے ہیں، جو قطعاً درست نہیں۔ 5۔ زیادہ تر طالب علم وٹس ایپ پر لیٹ نائٹ
چیٹنگ کرتے ہیں اور ویڈیوز شیئر کر کے اپنا اور اپنے دوستوں کا دل بہلاتے ہیں، لیکن اسی اثنا میں سونے کا وقت گزر جاتا ہے، جو اُن کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے نہایت بُرا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…