پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

واٹس ایپ آپ کا ڈیٹا فیس بک پر شیئر کر رہا ہے ۔۔ آپ اس سے کیسے بچ سکتے ہیں ؟ انتہائی اہم معلومات

datetime 1  ستمبر‬‮  2016

سلیکان ویلی (ٹیکنالوجی نیوز) سماجی رابطے اور میسجنگ کی دنیا بھر میں مقبول ترین ایپلیکیشن وٹس ایپ کے صارفین گزشتہ ہفتے اپنا ڈیٹا فیس بک سے شیئر ہونے سے متعلق خبر سن کر پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں تاہم اس مسئلے کاایک بہت آسان حل بھی موجود ہے اور اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کا ڈیٹا فیس بک پر شیئر نہ ہوتو اس سلسلے میں آپ کو ایک آسان عمل سے گزرنا ہو گا جس کے بعد آپ کا ڈیٹا فیس بک پر شیئر نہیں ہو سکے گا۔ مگر خبردار رہیں کہ اس کے بعد آپ اس عمل کو واپس نہیں کر سکیں گے۔
ڈیٹا شیئر ہونے سے روکنے کے لئے اگر آپ کو سیٹنگز آپشن میں جانا پڑے گا ۔ اس لئے اگر آپ ایپل آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہیں تو وٹس ایپ کھولتے ہی آپ کو سیٹنگز کا آپشن مل جائے گا لیکن اگر آپ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہیں تو وٹس ایپ ایپلیکیشن کھولنے کے بعد دائیں جانب نظر آنے والے تین نقطوں پر ٹیپ کریں اس سے کھلنے والے مینو میں سے سیٹنگز کا انتخاب کریں ۔ سیٹنگز میں اکائونٹ سیٹنگز کا انتخاب کریں ۔
اس آپشن کاانتخاب کرنے کے بعد مزید دو آپشن نظر آئیں گے جس میں پہلےمیں آپ فیس بک پر اپنی تفصیلات شیئر کرنے کے حوالے سے وٹس ایپ کو اجازت دے سکتے ہیں جبکہ دوسرے آپشن کی مدد سے آپ اس اجازت کو ختم کر سکتے ہیں ۔ مگر جیسے ہی آپ ڈونٹ شیئر پر ٹیپ کریں گے ایک نیا پاپ اپ نمودار ہو کر آپ کو مطلع کرے گا کہ آپ اس آپشن کو بعد میں تبدیل نہیں کر سکیں گے ۔اس آپشن کو سلیکٹ کرنے کے بعد آپ فیس بک پر اپنی تفصیلات وٹس ایپ سے شئیر نہیں کر سکیں گے ۔
تاہم اگر آپ چاہتے ہیں کہ اپنی تفصیلات فیس بک پر شئیر کر سکیں تو اس سلسلے میں مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، صرف وٹس ایپ ان انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال کر لیجئے سیٹنگز واپس پہلی والی پوزیشن پر آجائیں گی ۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…