پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

سپیکر اسمبلی تمام حدیں پار کر گئے پارلیمنٹ میں ایسی زبان کا استعمال کہ سب اٹھ کھڑے ہوئے اور تاریخ شرما گئی

datetime 31  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں گرما گرمی ہو گئی،پاکستان مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے سپیکر پنجاب اسمبلی نے پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار ایسی زبان کا استعمال کیا کہ تمام ممبران صوبائی اسمبلی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور تاریخ شرما کر رہ گئی۔ تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی اے اسلم اقبال جب کمیونی کیشن اینڈ وکرس کے صوبائی وزیر چوہدری تنویر سے اپنے حلقے میں پانی کی عدم فراہمی بارے سوال کر رہے تھے تو صوبائی وزیر چوہدری تنویر اسلم اقبال کے سوالات کا جواب نہیں دے سکے۔ جس پر میاں اسلم اقبال نے سپیکر پنجاب اسمبلی سے کہا کہ جناب یہ کوئی ہم پر احسان نہیں کر رہے ، ان سے پوچھا جائے کہ ہمارے حلقے کے لوگوں کو پانی کیوں نہیں فراہم کیا جا رہا؟
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ یہ ٹیکسوں کے پیسوں سے وزارت چلا رہے ہیں اور یہ عوام کو جوابدہ ہیں۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق میاں اسلم اقبال کی بات کے جواب میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان ایک دم اس طرح غصے میں آ گئے جس کی مثال پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خان نے اپنا مائیک بند کیا اور میاں اسلم اقبال سے پرسنل ہوتے ہوئے ایسے الفاظ کہہ دیئے جو میڈیا پر کہے بھی نہیں جا سکتے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے میاں اسلم اقبال کو کہا کہ ’’بکواس بند کرو، دفعہ ہو جاؤ‘‘ ۔ نجی ٹی وی سماء کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے درج بالا الفاظ کے ساتھ ساتھ انتہائی نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…