اعتراضات کے بعد فیس بک نے بڑا اقدام اٹھا لیا

28  اگست‬‮  2016

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے کہاہے کہ بائیں بازوں کی جانب سے ہونے والے اعتراضات کے بعد وہ ٹرینڈنگ کے فیچر کا مکمل جانچ پڑتال کر رہی ہے۔فیس بک کے ایک ارب 70 کروڑ صارفین بھی اب سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کسی خبر یا موضوع کو دیکھ سکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے بتایا کہ اس تبدیلی کے تحت موضوعات کی تفصیل لکھنے کے لیے اداریاتی سٹاف کی ضرورت نہیں پڑے گی۔رواس سال کے آغاز میں فیس بک پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ قدامت پراست نقطہِ نظر کو دباتی ہے اور رپبلکن جماعت کے خلاف شکایات کو بڑھاوا دیتی ہے۔
ایک سابق صحافی جو اب کمپنی سے وابستہ ہیں، نے فیس بک کے ملازمین پر الزام عائد کیا کہ وہ ’باقاعدگی سے اْن خبروں کو سامنے نہیں آنے دیتے جن میں قدامت پسند قارعین کی دلچسپی ہوتی ہے۔ایک بلاگ پوسٹ میں فیس بک کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں کسی بھی قسم کے تعصبانہ کے شواہد نہیں ملے ہیں۔لیکن فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ ایسی تبدیلیاں متعارف کروا رہی ہے جس کے تحت ہماری ٹیم ’عنوانات کے بارے بہت کم فیصلہ کرے گی۔فیس بک کے مطابق صارفین ابھی زیادہ تر ’پرسنلایئزڈ خبریں‘ ہی دیکھ سکیں گے لیکن اس کے الفاظ بہت عام فہم ہوں گے اور یہ دیکھا جائے گا کہ کتنے لوگ اس موضوع پر بات کر رہے ہیں۔سٹاف اس بات کو یقینی بنائے گا کہ جو پوسٹ کی گئی ہے وہ اْسی موضوع کے بارے میں ہے اور تازہ ترین خبر پر مبنی ہے یا نہیں۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ’فیس بک پر تمام خیالات پر بات ہو سکتی ہے اور ہم اس کا وعدہ کرتے ہیں کہ ٹرینڈنگ کو متعارف کروانے سے کئی افراد کو اْن موضوعات پر کھل کر بات کا موقع ملے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…