اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہر انسان کو یہ تجسس ہوتا ہے کہ کیا صنف مخالف اسے پسند کرتی ہے یا نہیں اور اس مقصد کے لئے وہ کئی طریقے آزماتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے یہ مشکل نہایت آسان کردی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی آپ کو پسند کرتا ہے تو وہ آپ کی ان باتوں پر بھی ہنسے گا جو کہ بالکل بھی ہنسنے والی نہیں یعنی اگر آپ کوئی ایسا لطیفہ بھی سنائیں گے جس پر کم ہنسی نہیں آئے گی تو بھی آپ کو چاہنے والا اس پر کھلکھلا کر ہنسے گا اور ایسے ردعمل دے گا کہ جیسے اسے آپ کی بات بہت اچھی لگی ہے۔تاہم اگر کوئی آپ کو پسند نہیں کرتا تو وہ آپ کے ان لطیفوں پر بھی نہیں ہنسے گا جو کہ بہت اچھے ہوں۔ ماہرین نفسیات نے یہ تھیوری تین مختلف تحقیقات میں ٹیسٹ کیں اور اس نتیجہ پر پہنچے کہ اگر صنف مخالف آپ میں دلچسپی لیتی ہے تو وہ آپ کی ہر بات پر ہنسے گی اور آپ کاساتھ دے گی۔2009 ء کی ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن لوگوں (مردوزن)میں حس مزاح نہیں ہوتی یا کم ہوتی ہے تووہ صنف مخالف کے لئے زیادہ پر کشش نہیں ہوتے۔