منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن کے ایک ماہی گیر کو سمندر سے دنیا کا سب سے بڑا چونتیس کلوگرام وزنی موتی ملا۔ موتی کی قیمت سے انجان یہ شخص اچھی قسمت کے لیے دس کروڑ ڈالر مالیت کا موتی دس سال تک اپنے بیڈ کے نیچے رکھ کر سوتا رہا۔ کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ ہیرے کی قدر جوہری ہی جانتا ہے۔ فلپائن میں ماہی گیر دس کروڑ ڈالر کا دنیا کا سب سے بڑا موتی دس سال تک اپنے بیڈ کے نیچے رکھ کر سوتا رہا۔ ماہی گیر کا خیال تھا کہ شاید موتی گھر میں رکھنے سے اس کی قسمت بدل جائے۔ ماہی گیر نے جب اپنے سیاح دوست کو موتی کے بارے میں بتایا تو پتہ چلا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا موتی ہے۔ چونتیس کلو گرام اس موتی کی مالیت،،دس کروڑ ڈالر ہے۔ موتی کو فلپائن کے ٹوارزم آفیسر کے حوالے کر دیا گیا۔