خواجہ سعد فریق کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس آئینی ترمیم کی تجویز موجود ہے اور تمام سیاسی جماعتیں ہارس ٹریڈنگ روکنے کےلئے متفق ہیں مولانا فضل الرحمن کے بائیسویں آئینی ترمیم پر ساتھ دینے کے انکار کے حوالے سے خواجہ سعد کا کہنا تھا کہ مولانا نے انکار نہیں کیا بلکہ سوچنے کےلئے وقت مانگا ہے‘ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ آئے تا کہ وہ بھی اپنا کردار ادا کر سکے‘ ہارس ٹریڈنگ جیسی لعنت کو دور کرنا ہو گاجبکہ خورشید شاہ کا کہنا تھاہارس ٹریڈنگ پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے ۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کی کوشش کی جائے‘ایسا قانون بنایا جائے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔