منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

چیف سلیکٹرمعین خان نے کیسینو جانے پرقوم سے معافی مانگ لی

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)کیسینو جانے پر شرمندہ ہوں، قوم معاف کردے ،اتنے سنگین نتائج کی توقع نہیں تھی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر معین خان نے کیسینو جانے کے معاملے پر پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی ہے۔میڈیا ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں نے نہیں سوچا تھا کہ اس کے اتنے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے،نادانستہ طور پر کیسینو جانے پر قوم سے شرمندہ ہوں۔واضح رہے کہ اس حوالے سے خبر سب سے پہلے اے آر وائی نیوز نے بریک کی تھی ،گزشتہ دنوں ایک عینی شاہد نے بتایا تھا کہ معین خان نے کرائسٹ چرچ کے کسینو کے وی آئی پی لاو¿نج میں جوا کھیلا تھا۔خصوصی گفتگو کرتے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میچ سے ایک رات قبل معین خان کافی دیر تک کرائسٹ چرچ کے کسینو میں رہے۔عینی شاہد نے بتایا کہ میں نے خود بیگم معین خان کو بھی کیسینو میں بڑی رقم کے ساتھ جواءکھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔بعد ازاں پی سی بی کے سربراہ شہر یار خان نے معیں خان سے معاملے کی وضاحت طلب کی جس پر معیں خان نے کیسینو جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں وہاں صرف کھا نا کھانے گیا تھا، جس پر پی سی بی نے انہیں فوری طورپروطن واپس بلا لیا ہے۔چیف سلیکٹر معین خان آج رات آسٹریلیا سے وطن واپس آرہے ہیں ،اوروطن واپس آکر سب سے پہلے چیئر مین پی سی بی سے ملاقات کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…